ضیائے مشائخِ سہروردیہ  

حضرت علامہ مولانا غلام فرید لاہوری

حضرت علامہ مولانا غلام فرید لاہوری  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ                 مولوی غلام فرید لاہوری: عالمِ اجل،فاضل اکمل،جامع کمالات ظاہری وباطنی،عابد زاہد،ذاکری شاغل تھے،عمام عمر درس و تدریس میں مشغول رہے اور دنیا سے سروکارنہ رکھتے تھے،تجریدو تفرید آپ کی طبیعت پر نہایت غالب تھی۔ وفات آپ کی ۱۲۱۶؁ھ میں ہوئی۔ (حدائق الحنفیہ)...

شیخ حسن کنجد گر المعروف حسو تیلی سہروردی لاہوری

شیخ حسن کنجد گر المعروف حسو تیلی سہر وردی لاہوری  رحمتہ اللہ علیہ             شجرہ بیعت آپ کا اس طرح ہے کہ آپ حضرت شاہ جمال رحمتہ اللہ علیہ کے مرید ہوئے،وہ مخدوم ککو ا بیگ رحمتہ اللہ علیہ کے ،وہ شاہ شرف رحمتہ اللہ علیہ کے ،وہ معروف شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے ، وہ حضرت جعفر دین کے، وہ معروف حضرت شاہ ثانی رحمتہ اللہ علیہ کے ، وہ فیہ دین رحمتہ اللہ علیہ کے اور وہ حضرت شیخ الشیو خ شہاب الدین ع...

پیر قلندر شاہ قریشی سہروردی

پیر قلندر شاہ قریشی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ کے والد گرامی کا نام شیخ کرم شاہ قریشی تھا، لاہور میں پیدا ہوئے، سال ولادت ۱۷۷۱ء بمطابق ۱۱۸۵ھ ہے،یہ انہتائی طوائف الملو کی کا تھا، ابتدائی تعلیم اپنے والد کے چچا پیر خدا بخش سے حاصل کی، ۱۷۸۲ء میں آپ اپنے والد کے ساتھ لکھنؤ چلے گئے تھے، بریلی میں آپ نے اپنے بردار بزرگ پیر مردا شاہ کے ساتھ حضرت بد ر الدین رہتکی سے بیعت کی اور خرقہ خلافت حاصل کی...

حضرت شیخ اوحدی اصفہانی

حضرت شیخ اوحدی اصفہانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ اوحدالدین کرمانی کے خلفاء میں سے تھے اپنے زمانے کے معروف اولیاء کرام میں سے تھے آپ نے ایک دیوانِ شعری ترتیب دیا تھا۔ پھر مثنوی پر ترصیعیات لکھیں وقائق و حقائق پر شعر کہے حدیقہ سنائی کے اسلوب پر اشعار کا مجموعہ لکھا یہ شعر آپ کے مشہور اشعار میں سے ہے۔ اوحدی شصت سال سختی دید   تاشبے روئے نیک بختی دید آپ کی وفات ۷۳۷ھ میں ہوئی تھی مزار پرانور تبریز میں ہے۔ اوحدالدین فرد یکتائے زماںس...

حضرت شیخ عبداللطیف قادری سہروردی کشمیری

حضرت شیخ عبداللطیف قادری سہروردی کشمیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عالم باعمل صوفی کامل اور عارف خدا تھے آپ شیخ اسماعیل انبور، سبلی سے نسبت رکھتے تھے۔ آپ سے بے اختیار کشف و کرامات ظہور میں آتیں تھیں۔ لقمہ حلال کی تلاش میں رہتے جہاں کہیں رزق مشکوک ہوتا۔ آپ کو غیب سے اطلاع ہوجایا کرتی تھی۔ آپ طعام سے ہاتھ کھینچ لیتے تھے۔ حضرت خواجہ ابوالفتح قلی جو مولانا حیدر علامہ سے نسبت رکھتے تھے آپ کے خاص دوست  تھے سلسلہ کبرویہ اور سہروردیہ کے فوائد سے بہرہ ور...

روز بہان بقلی شیرازی

حضرت روز بہان بقلی شیرازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کا اسم گرامی ابو محمد بن ابی البقراء البقلی الشیرازی تھا آپ سلطان الفقراء برہان العلماء اور قدوۃ العشاق کے خطابات سے مشہور تھے آپ عراق شام حجاز کے سفر کیے شیخ ابوالنجیب سہروردی کے سکندریہ کے دارالعلوم میں بخاری شریف کے درس میں ہم سبق تھے آپ کو شیخ سراج الدین محمود بن خلیفہ بن عبدالسّلام بن احمد بن سال سے خرقۂ خلافت ملا شیراز کے اطراف میں ریاضت کرتے رہے آپ ان ریاضات کے دوران صاحب شوق و وجد و سماع...

قطب العالم حضرت شیخ عبد الجلیل چوہڑ بندگی سہروردی

قطب العالم حضرت شیخ عبد الجلیل چوہڑ بندگی سہروردی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت شیخ عبدالجلیل  سہروردی رحمۃاللہ علیہ۔لقب:قطب العالم،چوہڑبندگی۔چوہڑبندگی کی وجہ تسمیہ:چوہڑہندی زبان میں "شکارکوتدبیرسےقابوکرنےوالا"کوکہتےہیں۔چونکہ آپ نےسلسلہ نسب اسطرح ہے: آپ کا سلسلہ نسب چند واسطوں سے سلطان التارکین حضرت شیخ حمید الدین ابو الحاکم بادشاہ کیچ مکران سے ملتا ہے۔ شیخ عبد الجلیل بن شیخ ابو الفتح بن شیخ عبد العزیز بن شیخ عبد الجلیل بن شیخ ش...