حضرت شیخ امیر سید قاسم تبریزی سہروردی
حضرت شیخ امیر سید قاسم تبریزی سہروردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ شروع میں شیخ صدر الدین اردبیلی ؒ سے عقیدہ رکھتے تھے۔اس کے بعد شیخ صدر الدین علی یمنی سے کہ وہ شیخ اوحد الدین کرمانی علیہ الرحمۃما کے مریدوں میں تھے،پہنچے ان کی ارادت کی نسبت کو میں نے ان کے بعض معتقدین کے خط سے دیکھا ہے۔سو وہاں شیخ صدر الدین علی یمنی مذکور ہے،شیخ صدر الدین اردبیلی نہیں۔ایسا سننے میں آیا ہے کہ سید علیہ الرحمۃ شیخ صدر الدین ی...