پسندیدہ مضامین  

دینِ اسلام میں نماز کی اہمیت

ہر عاقل بالغ مسلمان پر روزانہ پانچ وقت کی نماز فرض ہے۔اللہ تبارک وتعالیٰ پارہ2سورۂ بقرہ کی آیت238میں ارشاد فرماتا ہے: ترجمۂ کنز الایمان :نگہبانی کرو سب نمازوں اور بیچ کی نماز کی اور کھڑے ہو اللہ کے حضور ادب سے۔ صدرُ الافاضِل حضرتِ علّامہ مولانا سیِّد محمد نعیم الدّین مُراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی اِس آیت کے تحت لکھتے ہیں :یعنی پنجگانہ فرض نمازوں کو ان کے اوقات پر ارکان و شرائط کے ساتھ ادا کرتے رہو اس میں پانچوں نمازوں کی فرضی...

بیت المقدس اور مسجدِ اقصی کی تاریخ

از: ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی بیت المقدس پہاڑیوں پر آباد ہے اور انہی میں سے ایک پہاڑی کا نام کوہ صیہون ہے جس پر مسجد اقصٰی اور قبۃ الصخرہ واقع ہیں۔ کوہ صیہون کے نام پر ہی یہودیوں کی عالمی تحریک صیہونیت قائم کی گئی۔  قدیم تاریخ سب سے پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے بھتیجے لوط علیہ السلام نے عراق سے بیت المقدس کی طرف ہجرت کی تھی۔ 620ء میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جبریل امین کی رہنمائی میں مکہ سے بیت المقدس پہنچے اور پھ...

علما کو اسمبلیوں میں جانا کیوں ضروری ہے

صدر الافاضل مولانا سیّد نعیم الدین مراد آبادی ﷫ علما کو اسمبلیوں میں جانا کیوں ضروری ہے؟ علمائے دین و پیشوایانِِ اسلام! اب آپ قدم اٹھائیں، گوشۂ تنہائی سے نکلیں، اس لیے نہیں کہ آپ کو جاہ ملے، منصب ملے، اس لیے نہیں کہ آپ حکومت کامزہ حاصل کریں، فقط اس لیے کہ دین کی حفاظت ہو، اسلام اورمسلمانوں کے مفاد کے خلاف پیش ہونے والی تجاویز کو روک سکیں، اور مسلمانوں کے مستقبل کو خطرے سے محفوظ رکھ سکیں، جو قانون ایک دفعہ پا...

توہینِ رسالت کی سزا

توہین رسالت کی سزا تحریر : سیدشاہ تراب الحق قادری علیہ الرحمہ محترم صحافی حضرات،                        السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ سب سے پہلے تو میں آپ تمام حضرات کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ آپ نے اپنی بے پناہ مصروفیات میں سے وقت نکالا اور یہاں تشریف فرماہوئے۔ جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ کچھ عرصہ ہوا کہ یورپی یونین کا ایک وفد پاکستان...

ضیائے عید الفطر

برادرانِ اسلام!رمضان میں زکوٰۃ ، اور صدقہ و خیرات پر اجرو ثواب بہت بڑھ جاتا ہے۔ یاد رکھئے جو آپ کے مال میں اپنا حق رکھتے ہیں (انہیں یہ حق اللہ تعالیٰ نے دیا ہے)ان کے حق کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کریں۔ صدقہ فطر بھی رمضان میں ادا کریں ورنہ نماز عید ادا کرنے سے پہلے پہلے ادا کرنا ضروری ہے۔شوال المکرم کا چاند دیکھنا باعث ثواب ہے یادرہے کہ شوال کی پہلی شب بھی برکتوں اور رحمتوں سے معمور ہوتی ہے لہٰذا ان خرافات اور لہو ولعب سے بچیں جس کا ارتکاب اوباش لو...

شش عید کے روزے

نو مولود کی طرح گناہوں سے پاک فرمانِ مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم: جس نے رَمَضان کے روزے رکھے پھر چھ دن شَوّال میں رکھے تو گناہوں سے ایسے نکل گیا جیسے آج ہی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہے۔ (مجمع الزوائد ج۳ ص۴۲۵حدیث۵۱۰۲) گویا عمر بھر کا روزہ رکھا فرمانِ مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم: جس نے رَمَضان کے روزے رکھے پھران کے بعدچھ ۶ شَوّال میں رکھے۔ توایسا ہے جیسے دَہر کا (یعنی عمر بھرکیلئے )روزہ رکھا۔ (صحیح مسلِم ص۵۹۲حدیث۱۱۶۴) سال بھر روزے رکّھے فرما...

رمضان المبارک : معاشرتی و اخلاقی ذمہ داریاں اور چند اصلاح طلب باتیں

رمضان رب تعالیٰ کا انعام ہے۔ موسم بہار ہے۔ رحمتوں کی ساعت ہے۔ مانی ہوئی بات ہے کہ ایک لمحہ مقبولیت کا مل جانا خوش نصیبی ہے؛ رب کا کرم دیکھیے؛ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عنایت ملاحظہ کیجیے؛ چند ساعتیں نہیں پورا مہینہ عطا فرما دیا۔ فطرت کے تقاضوں کی تکمیل ہے’’ماہِ رمضان‘‘۔ رحمتِ ایزدی چاہتی ہے کہ بندے پاکیزہ ہولیں، گناہوں سے تائب ہوں، ایسے ایسے مواقع دیے کہ عقل حیران ہے۔ماہ رمضان کے انعام و اکرام و برکات کا شمار کیا۔ ایس...

رمضان المبارک کے فضائل

رمضان المبارک کے فضائل اللہ تعالیٰ نے ماہ رمضان کو بڑی بڑی خصوصیات سے متصف فرمایا، اس ماہ کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ماہ مبارک میں اعمال صالحہ کے اجر کو بڑھا چڑھا کر دیتاہے ، اس ماہ میں بغیر حساب کے نیکیاں عطا فرماتاہے ، لہٰذا اس ماہ کے جملہ اعمال ِخیر اور ان کے ثواب سے ذیل میں حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں تفصیلات بیان ہیں:۱۔ ایمان واحتساب کے ساتھ رمضان کا روزہ رکھنا: ارشاد نبوی ﷺ ہے :من صام رمضان إيماناً واحتسابا...

رمضان کے تقاضے اور ہماری ذمہ داریاں

اﷲ تبارک و تعالیٰ کا شکرو احسان ہے کہ ایک بار پھر چند دنوں کے بعد ہمارے سروں پرنہایت عظیم الشان مہینہ سایہ فگن ہونے والاہے ، جو اپنے دامن میں عظمتوں اور برکتوں کا ایک ذخیرہ سمیٹے ہوئے ہے، ایک ایسا مہینہ جس میں ہمارے ایمان کی مرجھائی ہوئی کلیوں میں ترو تازگی پیدا ہو جاتی ہے اور ہر سو رحمت وا نوار کی بارش برستی ہوئی نظر آتی ہے۔ اس مہینے کی سعادت کے حصول پر اﷲ تبارک و تعالیٰ کا جتنا بھی شکر بجالایا جائے ، کم ہے۔ نہ جانے کتنے لوگ جو گذشتہ ہمارے سال ہ...

رمضان المبارک اور معمولات نبوی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم

رمضان المبارک کا مہینہ نہایت ہی برکتوں اورسعادتوں والا مہینہ ہے۔ حدیث پاک ہے : الرمضان شہر اللہ (رمضان اللہ کا مہینہ ہے)۔ حضور نبی اکرم ﷺ رمضان المبارک سے بہت زیادہ محبت فرماتے اور اس کے پانے کی اکثر دعا کیا کرتے تھے۔ حضور نبی اکرم ﷺ اس مبارک مہینے کا خوش آمدید کہہ کر استقبال کرتے۔ جب رمضان المبارک کا مہینہ آیا تو حضور ﷺ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم سے دریافت کیا کہ تم کس کا استقبال کر رہے ہو اور تمہارا کون استقبال کر رہا ہے؟ (یہ الفاظ آپ نے تین د...