پسندیدہ مضامین  

مکتوبِ اعلیٰ حضرت بسلسلہ شب براءت

شبِ بَراءَت کے حوالے سے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں کا اپنے شاگرد اور خلیفہ مَلِکُ العلما سیّد محمد ظفر الدین قادری کے نام ایک خط   ازبریلی بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ۱۱؍شعبان المعظّم ۱۳۳۴؁ھ السّلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ شبِ بَراءَ ت قریب ہے، اِس رات تمام بندوں کے اَعمال حضرتِ عزّت میں پیش ہوتے ہیں ۔ مولا عَزَّ وَ جَلّ بطفیل ِحضورِ پُر نور ،شافعِ یوم النشور عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلَوَاتِ وَالتَّسْلِیْم مسلمانوں کے ذُنوب مُعاف فرماتا ہے، مگ...

شب براءَت کی اہمیت و فضیلت

شبِ بَراءَت کی اہمیت و فضیلت ماہِ شعبان کی پندرھویں رات کوشبِ بَراءَت کہاجاتا ہے، شب کے معنیٰ ہیں رات اوربراءَت کے معنیٰ بَری ہونے اورقطع تعلق کرنے کے ہیں چوں کہ اس رات مسلمان توبہ کرکے گناہوں سے قطع تعلّق کرتے ہیں اوراللہ تعالیٰ کی رحمت سے بے شمار مسلمان جہنّم سے نجات پاتے ہیں اس لئے اس رات کوشبِ براءَت کہا جاتا ہے؛ نیز، اس رات کولَیْلَۃُ الْمُبَارَکَۃ یعنی برکتوں والی رات، لَیْلَۃُ الصَّکّ یعنی تقسیمِ اُمور کی رات اور لَیْلَۃُ الرَّحْمَۃ یعنی ر...

اسلامی سال کا ساتواں مہینہ رجب المرجب

اسلامی سال کا ساتواں مہینہ رجب المرجب وجہِ تسمیہ: قمری تقویم (ہجری کیلنڈر) اسلامی سال کے ساتویں مہینے کا نام رجب المرجب ہے اس کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ رجب ترجیب سے ماخوذ ہے اور ترجیب کے معنیٰ تعظیم کرنا  ہیں۔ یہ حرمت والا مہینہ ہے، اس مہینے میں جدال و قتال نہیں ہوتے تھے، اس لیے اسے ’’الاصم رجب‘‘کہتے تھے کہ اس میں ہتھیاروں کی آوازیں نہیں سنی جاتیں۔ اس مہینے کو ’’اصب‘‘ بھی کہا جاتا ہے کیوں کہ اس می...

سلطان الہند خواجہ معین الدین چشتی اجمیری﷫ کی اشاعتِ اسلام

سلطان الہند خواجہ معین الدین چشتی اجمیری﷫ کی اشاعتِ اسلام محمد رمضان تونسویؔ     کوئی مذہب اس وقت تک زندہ نہیں رہ سکتااور نہ تغیر پذیر زندگی میں خوش گوار تبدیلی لاسکتا ہے، جب تک کہ اس میں ایسے افراد پیدا نہ ہوں جونیک نیتی، بے غرضی، روحانیت، ایثار، اخلاص، اور اپنے اخلاقِ حمیدہ کےذریعے پیروان مذہب کےتنِ بے جان میں نئی رح پھونک دیں،او ان کےاندرخود اعتمادی، خود احتسابی، قوتِ ادراک اور جوش عمل کاجذبہ جگا دیں۔دعوت و تبلیغ خواہ قولی ہو، یا...

کونڈوں کی شرعی حیثیت

کونڈوں کی شرعی حیثیت از: مفتی محمد اکرام المحسن فیضی سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کونڈوں کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔ الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب ہمارے ہاں اسلامیانِ پاک و ہند میں ۲۲؍ رجب المرجب کو ائمۂ اہلِ بیت بالخصوص حضرت سیّدنا امام جعفر صادق﷜ کی فاتحہ کے لیے کونڈوں کا اہتمام کیا جاتا ہے،جو بلا شبہ جائز و مباح مستحسن امر ہے اور اس کا انکار محض...

صفرالمظفر کے آخری بدھ کی شرعی حیثیت

ماہ صفر کے آخری چہار شنبہ کی نسبت جویہ مشہور ہے کہ سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے اس میں غسل صحت فرمایا اسی بنا پر تمام ہندوستان کے مسلمان اس دن کو روز عید سمجھتے اور غسل و اظہار فرح و سرور کرتے ہیں، شرع مطہر میں اس کی اصل ہے یا نہیں؟اس کے جواب میں امام احمد رضا خان قادری نے ارشاد فرمایا:یہ محض بے اصل ہے۔ (عرفان شریعت ،۲/۷۳) آخری چہار شنبہ کی کوئی اصل نہیں نہ اس دن صحت یابی حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا کوئی ثبوت بلکہ مرض اقدس جس میں و...

مقامِ امامِ اعظم اور فقہِ حنفی

تعارف و تبصرہ "مقامِ امامِ اعظم اور فقہِ حنفی" نام کتاب: "مقامِ امامِ اعظم اور فقہِ حنفی" مصنّف: بیہقیِ وقت حضرت علّامہ مفتی محمد منظور احمد فیضی ترتیب و تخریج و تحقیق: مفتی محمد اکرام المحسن فیضی صفحات: ۱۹۲ تاریخِ اشاعت: جون ۲۰۱۴ء/ شعبان المعظّم ۱۴۳۵ھ ناشر: انجمن ضیائے طیبہ کراچی خوب صورت، دیدہ زیب اور معیاری طباعت سے مزیّن، زیرِ نظر کتاب بیہقیِ وقت حضرت علّامہ مولانا مفتی محمد منظور احمد فیضی صاحب رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے قلمِ گوہر بار کا ایک ح...

قطبِ مدینہ کا سفرِ آخرت

اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت کے مریدِ رشید و سعید اور خلیفۂ اجل قطبِ مدینہ، شیخ العرب والعجم حضرت مولانا الحاج شاہ ضیاء الدین احمد قادری رضوی قَدَّسَ اللہُ سِرَّہُمَا الْعَزِیْز نے خاص مدینۃ النبی میں ۴؍ذی الحجہ کو جمعہ کے دن عین اذان کے وقت کلمۂ حی علی الفلاح پر داعیِ اجل کو لبیک کہا۔ ۳۰ برس کی عمر شریف میں آپ نے ہندوستان سے ہجرت فرمائی اور مدینہ امینہ میں جاکر بس گئے۔ مدینہ طیبہ کے دورانِ قیام آپ نے ستّر حج کیے۔ ادھر دس سالوں سے آپ مدینہ پاک میں ...

قطبِ مدینہ کا عشقِ رسول ﷺ

حضرت مدنی﷫ کو حضور سرورِ کائناتﷺ کی ذاتِ والا صفات سے بے پناہ الفت و عقیدت تھی۔ ان کی محفل میں ہر وقت ذکرِ رسول اللہﷺ اور نعت خوانی ہوتی تھی۔ پاکستان اور بھارت کے نعت گو، نعت خواں حضرات میں شاید ہی کوئی ایسا ہو جس نے مدینۂ منورہ میں حضرت کی خدمت میں حاضر ہوکر نعت نہ پڑھی ہو۔ مدینۂ منورہ میں محافلِ میلاد کھلے طور پر منعقد نہیں ہوتیں، لیکن ان پابندیوں کے باوجود اکثر گھرانوں سے نعتِ رسولﷺ کی روح پرور آوازیں سنائی دیتی رہتی ہیں۔ ان تمام نجی محفلوں م...

پیغامِ قطبِ مدینہ

پیغامِ قطبِ مدینہ جو شریعت کا پابند نہیں وہ طریقت کے لائق نہیں۔ خواہش پرستی مُہلک رفیق ہے اور بُری عادت زبردست دشمن ہے۔ جو شخص اپنے کام کو پسند کرتا ہے اس کی عقل میں فُتُور آجاتا ہے۔ دولت کی مستی سے خدا عَزَّوَجَلَّ کی پناہ مانگو، اس سے بہت دیر میں ہوش آتا ہے۔ دنیا بہت بُری چیز ہے جو اس میں پھنسا وہ پھنستا ہی چلا جاتا ہے اور جو اِس سے دُور بھاگتا ہے اُس کے قدموں میں ہوتی ہے۔ کسی نیک عمل کی توفیق ہونا ہی قبولیت کی نشانی ہے۔ مدینۂ منوّرہ زَادَھَ...