۷۳ فرقے

07/21/2017 AZT-24476

۷۳ فرقے


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ تہتّر۷۳ فرقوں والی حدیث کے مطابق جو بہتّر ۷۲ فرقے والے ہیں وہ جہنم میں جائیں گے۔ تو جن کی گمراہی حدِّ کفر تک نہ پہنچی ہو تو کیا وہ ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے یا ان کیلئے کوئی راحت کا سامان ہے یا ہوگا؟ برائے مہربانی جواب ارشاد فرمادیجئے۔ (محمد فرخ شان القادری،کراچی پاکستان)

الجواب بعون الملك الوهاب

بہتّر (۷۲)گمراہ فرقوں میں سے جن فرقوں کے عقائد کفریہ ہیں ان کے قائلین ہمیشہ جہنم میں رہیں اور جن فرقوں کی گمراہی حد کفر تک نہیں پہنچی ان کے قائلین اپنی سزاپاکراللہ کے فضل سے جنّت میں داخل ہونگے ۔حضرت ملا علی قاری رحمۃاللہ علیہ مرقات المفاتیح شرح مشکوٰۃ المصابیح میں لکھتے ہیں ۔ "كلهم في النار لأنهم يتعرضون لما يدخلهم النار فكفارهم مرتكبون ما هو سبب في دخولها المؤبدة عليهم ومبتدعتهم مستحقة لدخولها إلا أن يعفو الله عنهم"ترجمہ:وہ سب بہتر فرقے جہنمی ہیں کیونکہ انہوں نے ایسے کام کئے جو ان کے جہنم میں داخل ہونے کا سبب ہیں ۔مگر ان میں سے جو فرقےکا فر ہیں وہ ہمیشہ جہنم میں رہیں گے اور ان میں سے جو فرقے بدعتی ہیں وہ بھی جہنم میں داخل ہونے کےمستحق ہیں مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ انہیں معاف فرمادے ( مرقات المفاتیح شرح مشکوٰۃ المصابیح،کتاب الاعتصام بالکتاب والسنہ ،الجز۲،ص۵۸) واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ اعلم

  • مفتی محمد سیف اللہ باروی
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء