اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے لیے کسی سے بغض رکھنا کیسا؟
اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے لیے کسی سے بغض رکھنا کیسا؟
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس بارے میں کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کیلئے کسی سے بغض رکھنا کہنا کیسا؟ جبکہ اللہ کیلئے بغض رکھنے والی حدیث تو ملتی ہے مگر نبی پاک کے حوالے سے با لخصوص میں نہیں پا س کا برائے مہربانی جواب عنایت فرمادیں۔ (محمد فرخ شان القادری، کراچی پاکستان)
الجواب بعون الملك الوهاب
اگر چہ بالخصوص رسول ﷺ کیلئے کسی سے بغض رکھنا والی حدیث نہیں ملتی،لیکں نبی اکرم ﷺ کیلئے کسی آدمی سے بغض رکھنا ہی اللہ تعالیٰ کیلئےبغض رکھنا ہے جیسے نبی اکرم ﷺ کی نا فرمانی اللہ تعالیٰ کی نا فرمانی اور نبی اکرمﷺ کی اطاعت اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور نبی اکرم ﷺ سے محبت رکھنا اللہ تعالیٰ سے محبت رکھنا ہے ۔
اس زمن میں ہم (اہل سنت وجماعت )سے ہٹ کر خود معروف وھّابی مولوی عبد المحسن العباد " الْحُبُّ فِي اللہِ وَالْبُغْضُ فِي اللهِ" والی حدیث کی شرح میں لکھتے ہیں :
وهذه صفات المؤمنين أنهم يحبون من يحب الله ورسوله وما يحبه الله ورسوله، ويبغضون ما يبغضه الله ورسوله ومن يبغضه الله ورسوله صلى الله عليه وسلم(شرح سنن ابی داود ،عبد المحسن العباد،الجزء ۱۹،ص۸)
ترجمہ :اور یہ مؤمنین کی صفات میں سے ہے کہ وہ اس شخص سے محبت رکھتے ہیں جس شخص سے اللہ تعالیٰ اور اسکے رسولﷺ محبت کرتے ہیں ،اور واس چیز سےبھی محبت رکھتے ہیں جس چیز سے اللہ تعالیٰ اوراسکے رسول ﷺمحبت کرتے ہیں ،اور وہ اس چیز سے بغض رکھتے جس چیز سے اللہ تعالیٰ اور اسکے رسولﷺ بغض رکھتے ہیں اور اس شخص سے بھی بغض رکھتے ہیں جس شخص سے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ بغض رکھتے ہیں ۔
معلوم ہواکہ رسول ﷺ کیلئے کسی سے بغض رکھنا اسی حدیث ثابت ہے جس حدیث سے اللہ تعالیٰ کیلئےکسی سے بغض رکھنا ثابت ہے ۔
و اللہ تعالیٰ اعلم و رسولہ اعلم ۔