اللہ تعالی کیلئے جمع کا صیغہ استعمال کرنا کیسا؟
اللہ تعالی کیلئے جمع کا صیغہ استعمال کرنا کیسا؟
حضرت پچھلے کافی وقت سے ایک سوال ذہن میں ہے، یہاں علماء سے جب پوچھا تو وہ اس کے جواب میں شرک اور کفر فتوی دیتے ہیں میں نے حضرت طاہر القادری اور حضرت پیر علاؤ الدین صدیقی جیسے ذمہ دار شخصیت کو ’’اللہ فرماتے ہیں‘‘ بولتے ہوئے سنا ہے، ذرا آپ تفصیلی جواب عنایت فرمائیے کہ ’’اللہ فرماتے ہیں‘‘ کہنا کیسا ہے؟(یاسر شمیم)
الجواب بعون الملك الوهاب
اللہ تعالی کیلئے "فرماتے " اور "فرماتا" دونوں استعمال کرسکتے ہیں، لیکن"فرماتا" استعمال کرنا زیادہ مناسب ہے، کہ اللہ تعالی واحد، احد ہے اور احدیت و اکائی کو پسند فرماتاہے۔
قرآن پاک میں اللہ تعالی نےاپنے لئے جمع کا صیغہ کثیر مقام پرذکر فرمایا ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے: إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ . ترجمہ: بیشک ہم نے اتاراہے یہ قرآن اور بیشک ہم خوداس کے نگہبان ہیں۔[سورۃ الحجر، آیت:9]۔ حوالہ: فتاوى رضویہ، جلد 14، صفحہ 648، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔