پالتو مچھلیوں کے پانی کا حکم

09/26/2016 AZT-22692

پالتو مچھلیوں کے پانی کا حکم


السلام علیکم! سوال یہ ہے کہ گھر میں پالتو مچھلیاں آکیوریم(شیشہ کا ڈبہ) میں رکھی ہوئی ہیں.تقریبا دس دن بعد ان کا پانی تبدیل کرنا ہوتا ہے . اب مچھلیوں کا فضلہ وغیرہ اس پانی میں ہی شامل ہوتا رہتا ہے تو اب پاکی نا پاکی کے حوالے سے پانی کا کیا حکم ہو گا جزاک اللہ۔

الجواب بعون الملك الوهاب

جن چیزوں کی پیدائش پانی میں ہوتی ہے  اور وہ پانی میں رہتے ہیں تو ان کی وجہ سے پانی پلید نہ ہوگا حتى کہ اگر وہ مر  جائیں اور گل سڑ جائیں  تب بھی پانی پاک رہے گا  اور اس سے وضو جائز ہے۔  حوالہ: بہار شریعت، جلد 1، صفحہ 338، حصہ 2، مکتبہ المدینہ کراچی۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء