موبائل میں موجود قرآن کو چھونا

04/13/2016 AZT-18402

موبائل میں موجود قرآن کو چھونا


ٹچ موبائل  پر تلاوت قرآن کے وقت بغیر وضو اسکرین کو ٹچ کرنا کیسا ہے؟

الجواب بعون الملك الوهاب

موبائل میں موجود قرآن پاک کو بغیر وضو  پڑھنا  اور چھونا، ہاتھ لگانا جائز ہے۔  اور یہ اس طرح ہے کہ ایک کاغذ پر قرآن لکھا ہو اور  وہ کسی شیشے کے نیچے رکھا ہو، تو اس صورت میں شیشے کو ہاتھ لگانا جائز ہے، بلا شبہ  موبائل کی اسکرین  بھی شیشے کی طرح ہے۔ فتاوی عالمگیری میں ہے: حُرْمَةُ مَسِّ الْمُصْحَفِ لَا يَجُوزُ لَهُمَا وَلِلْجُنُبِ وَالْمُحْدِثِ مَسُّالْمُصْحَفِ إلَّا بِغِلَافٍ مُتَجَافٍ عَنْهُ كَالْخَرِيطَةِ وَالْجِلْدِ الْغَيْرِ الْمُشَرَّزِ لَا بِمَا هُوَ مُتَّصِلٌ بِهِ. ترجمہ:قرآن چھونے کی حرمت بھی ہے۔ حیض ونفاس والی کے لئے ،جنب کے لئے اوربے وضو کے لئے قرآن  چھونا جائز نہیں۔مگر ایسے غلاف کے ساتھ جو اس سے الگ ہوجیسے جزدان اوروہ جلد جو قرآن  کے ساتھ لگی ہوئی نہ ہو، اس غلاف کے ساتھ چھُونا جائز نہیں جو مصحف سے جُڑا ہوا ہو۔[ فتاوى عالمگیری، کتاب الطہارت، الباب السادس، الفصل الرابع،  جلد 1، صفحہ 39، مطبوعہ دار الفکر بیروت]۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء