حیض ونفاس کی حالت میں درود شریف پڑھنا

08/09/2016 AZT-21670

حیض ونفاس کی حالت میں درود شریف پڑھنا


کیا عورت خاص دنوں میں درود شریف پڑھ سکتی ہے؟ (نصیرہ بانو، سیالکوٹ)

الجواب بعون الملك الوهاب

صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:" قرآنِ مجید کے علاوہ اَور تمام اذکار کلمہ شریف، درود شریف وغیرہ پڑھنا بلا کراہت جائز بلکہ مستحب ہے اور ان چیزوں کو وُضو یا کُلّی کرکے پڑھنا بہتر اور ویسے ہی پڑھ لیا جب بھی حَرَج نہیں"۔ حوالہ:  بہار شریعت، جلد 1، حصہ دوم، صفحہ 379، مکتبہ المدینہ کراچی۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء