کبوتر یا چڑیا کی بیٹ کپڑے کو لگ جائے تو کیا حکم ہے؟
کبوتر یا چڑیا کی بیٹ کپڑے کو لگ جائے تو کیا حکم ہے؟
میں راستے میں جار ہا تھا کہ اچانک چڑیا نے میرے کپڑوں پہ بیٹ کردی تو کیا اس سے نماز ہو جائیگی یا اس کو دھونا پڑے گا؟
الجواب بعون الملك الوهاب
بہار شریعت میں الدر المختار کے حوالے سے ہے: جو پرندے حلال اُونچے اُڑتے ہیں جیسے کبوتر،مرغابی، چڑیاان کی بیٹ پاک ہے۔[بہار شریعت ،جلد:1، حصہ دوم، صفحہ:391، مکتبہ المدينہ کراچی ]۔
لہذا آپ بغیر دھوئے بھی ان کپڑوں کے ساتھ نماز پڑھ سکتے ہیں۔ اور دھو لینا بہتر ہے۔