ایسے اشعار کا پڑھنا کیساَ؟

10/11/2017 AZT-24869

ایسے اشعار کا پڑھنا کیساَ؟


کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین کہ مندرجہ ذیل نعت کے اشعار عندالشرع صحیح و درست ہیں یا نہیں ؟ اور اِن کا پڑھنا بلا کسی قباحت کے جائز ہے یا نہیں ؟ بینواتوجروا ـ فقط والسلام المستفتی :- غیاث قریشی ، ساکن بھیونڈی مہاراشٹر (۱) مجھے بھی شاہدِ اسرا بنا دیا ہوتا نبی کی گردِ کفِ پا بنا دیا ہوتا (۲) جلن سے دیکھتے ہیرے جواہرات مجھے نبی کی گلیوں کا کچرا بنا دیا ہوتا (۳) صحابہ گھرنے نہ دیتے زمین پر مجھ کو وضو کے پانی کا قطرہ بنا دیا ہوتا (۴) حسن حسین میرے ساتھ کھیلتے ہوتے کہ مجھ کو ان کا کھیلونا بنا دیا ہوتا (۵) نبی کے شہر کو اڑتے ہوئے پہنچ جاتا کہ تُو نے مجھ کو پرندہ بنا دیا ہوتا (۶) اُدھیڑ کر میری چمڑی اے خالقِ اکبر نبی کے پاؤں کا جوتا بنا دیا ہوتا۔

الجواب بعون الملك الوهاب

ہاں درست  اور صحیح ہیں ،اور ان کا پڑھنا بغیر کسی  قباحت کے جائزہیں ۔واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ اعلم

  • مفتی محمد سیف اللہ باروی
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء