بد مذہب کے متعلق سوال
بد مذہب کے متعلق سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ ۔
زید اپنے آپ کو سُنّی کہتا ہے اور پنجوقتہ نماز , سُنّی مساجد میں ادا کرتا ہے اور بزرگانِ دین کے اعراس میں بھی حاضر ہوتا ہے ۔
چندے کی رقم وغیرہ سُنّی مدارس و مساجد میں دیتا ہے حتٰی کہ تمام معاملات ۔
اہلسنّت و جماعت کے مطابق کرتا ہے جسے ، میلاد شریف ، قیام ، گیارہویں شریف ، نیاز و فاتحہ وغیرہا ۔
لیکن زید نے اپنی دو بیٹیوں کی شادی دیوبندیوں سے کی ہیں اور زید اپنے اِن دیوبندی رشتہ داروں سے کھلے عام راہ و رسم رکھتا ہے موت مٹی میں اُن کے یہاں شرکت بھی کرتا ہے ۔
(۱) کیا ایسی صورت میں زید سُنّی صحیح العقیدہ مسلمان ہے یا نہیں ؟
(۲) عوامِ اہلسنّت سُنّی صحیح العقیدہ مسلمانوں پر زید کے متعلق کیا حکمِ شرع ہے ؟
(غیاث قریشی ، مہاراشٹر انڈیا)
الجواب بعون الملك الوهاب
(1): زید کو ان بد مذہبوں کے بڑوں کی کفریات کے متعلق تفصیل بتائی جائے او ر سمجھائی جائیں، سمجھنے کے بعد بھی وہ ان کو مانتا ہے تو زید دائرہ اسلام سے خارج ہے؛ کیونکہ کفر کے ساتھ راضی رہنا کفر ہے۔
(2):عوام اہلسنت زید کو علماء اہلسنت کے پاس لے جائیں تاکہ اس کا عقیدہ درست ہو وگرنہ اس سے قطع تعلقی کریں۔