باڈی پرفیوم استعمال کرنا کیسا

03/18/2019 AZT-27183

باڈی پرفیوم استعمال کرنا کیسا


کیا میں باڈی پرفیوم استعمال کرسکتاہوں ؟

الجواب بعون الملك الوهاب

اگر باڈی پرفیوم میں  ایسا الکوحل  ملا  ہو ا ہو جو انگور،کشمش اورکھجورکی شراب سے بنتا ہے وہ مطلقاً نجس ناپاک ہے،اس کی ادنیٰ سے ادنیٰ مقدار بھی  کسی چیز میں پڑجائے تواس کو ناپاک کردیتی ہے لہٰذا ایسا پرفیوم جس میں موجود الکوحل ان تین اشیاء میں سے کسی ایک کی شراب سے حاصل ہواہوتو ناپاکی کی بناءپر ایسا پرفیوم استعمال کرنا جائزنہیں ہےچاہے وہ الکوحل اڑے یا نہ اڑے، البتہ جن پر فیومزمیں موجود الکوحل ان تین اشیاء میں سے کسی  چیز کا نہ  ہوبلکہ ان کے علاوہ کسی اورچیز کی شراب سے حاصل کرکے پرفیوم میں ملادیا گیا ہو تو اگر اس پرفیوم کے استعمال سے نشہ نہ آئے تو ایسے پرفیوم کے استعمال کی گنجائش ہے البتہ بہتر یہ ہے کہ استعمال نہ کیا جائے۔واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ اعلم ۔

  • مفتی محمد سیف اللہ باروی
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء