بیعت ہو نے کا حکم
بیعت ہو نے کا حکم
کیا بیعت واجب ہے ؟کچھ لوگ کہتے ہیں کہ بیعت واجب ہے ؟مہربانی کر کے وضاحت کریں ۔
الجواب بعون الملك الوهاب
الجواب بعون الوھّاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
بیعت واجب نہیں بلکہ سنت متوارثہ مسلمین ہے۔چنانچہ فتاوٰی رضویہ میں ہے ۔
اورشرف وبرکت اتصال بمحبوب ذوالجلال علیہ الصلوٰۃ والسلام کے لئے شیخ جامع شرائط کے ہاتھ پربیعت سنت متوارثہ مسلمین ہے، اور اس میں بے شمار منافع وبرکت دین ودنیاوآخرت ہیں بلکہ وہ وابتغوا الیہ الوسیلۃ۲؎ (اور اس کی طرف وسیلہ ڈھونڈو۔ت) کے طرق جلیلہ سے ہے۔ وھو تعالٰی اعلم۔
(۲؎القرآن الکریم ۵/ ۳۵)(فتاوٰی رضویہ ،ج۲۶،ص ا۳۵)
واللہ تعالیٰ اعلم ور سولہ اعلم