بدعت کا معنی اور اقسام

08/03/2016 AZT-21462

بدعت کا معنی اور اقسام


السلام علیکم!اکثر رد بدمذاہب کی کتب میں احادیث و سلف کی عربی عبارت میں "بدعتی" کا لفظ تحریر ہوتا ہے جس کا ترجمہ "بدمذہب" کیا جاتا ہے۔ازراہ کرم عربی لفظ بدعتی کی تعریف اور عربی لفظ بدعتی کا اردو لفظ بدمذہب سے تعلق کے بارے میں وضاحت سے رہنمائی فرمائیں۔جزاک اللہ۔(محمد زاہد نقشبندی)

الجواب بعون الملك الوهاب

امام ابن حجر عسقلانی  فرماتے ہیں: وَالتَّحْقِيقُ أَنَّهَا إِنْ كَانَتْ مِمَّا تَنْدَرِجُ تَحْتَ مُسْتَحْسِنٍ فِي الشَّرْعِ فَهِيَ حَسَنَة وَأَن كَانَت مِمَّا تَنْدَرِجُ تَحْتَ مُسْتَقْبَحٍ فِي الشَّرْعِ فَهِيَ مُسْتَقْبَحَةٌ وَإِلَّا فَهِيَ مِنْ قِسْمِ الْمُبَاحِ وَقَدْ تَنْقَسِمُ إِلَى الْأَحْكَامِ الْخَمْسَةِ .ترجمہ: تحقیق یہ ہے کہ اگر بدعت، شریعت کی کسی پسندیدہ دلیل کے تحت داخل ہے تو وہ بدعت حسنہ ہوگی اور اگر وہ شریعت کی کسی غیر پسندیدہ دلیل کے تحت داخل ہے تو وہ بدعت قبیحہ ہوگی ،ورنہ مباح ہوگی اور بدعت پانچ اقسام کی طرف منسقم ہے۔  فتح الباری، باب فضل من قام فی رمضان،  جلد 4، صفحہ 253، دار المعرفہ – بيروت۔

ہمارے ہاں بدعتی سے مراد وہی ہوتا جو دین کے اندر غلط اور ناجائز کاموں کو ایجاد کرتا ہے۔ اور ان پر عمل کرتا ہے۔ بد مذہب سے مراد کہ جس کا عقیدہ کفروالا ہو یا گمراہ ہو۔ اور جو ناجائز بدعت کو ایجاد کرے یا اس پر عمل کرے وہ گمراہ  ہے۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء