کمپیوٹر گیمز وغیرہ کھیلنا کیسا؟
کمپیوٹر گیمز وغیرہ کھیلنا کیسا؟
سلام! میرا سوال یہ ہے کہ آج کل کے جو گیمز ہیں ۔ مثلاً : ڈبو ۔ کیرم بورڈ ۔،اور پتی وغیرہ ۔۔ ان میں جو ہارتا ہے وہ پیسے بھرتا ہے کیا یہ گیمز کھیلنا جائز ہے ؟ (نعمان)
الجواب بعون الملك الوهاب
عند الشرع ان تمام گیموں کا کھیلنا منع ہے؛ کیونکہ ان کےکھیلنے سے وقت کا ضیاع ہے اور پیسہ بھی جُوے کی مد میں ضائع ہوتا ہے۔ عند الشرع ایسی گیم کھیلنا جائز ہے کہ جس کے کھیلنے سے اس کی صحت اور جسمانیت کو فائدہ ہو اس شرط کے ساتھ کہ اس کھیل کی وجہ سے فرائض وواجبات ترک نہ ہوں اور کسی حرام کا مرتکب بھی نہ ہو۔ حوالہ: مأخوذ از: فتاوى بریلی شریف، صفحہ261، اکبر بک سیلرز لاہور۔ واللہ تعالی اعلم ورسولہ اعلم۔