اسٹیٹ لائف انشورنس کی شرائط
اسٹیٹ لائف انشورنس کی شرائط
برائے مہربانی راہنمائی فرمائیں کہ کن شرائط پر سٹیٹ لائف انشورنس کرواسکتا ہوں؟
(محمد اسحاق احمد، شورکوٹ کینٹ)
الجواب بعون الملك الوهاب
اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنیاں اگرمضاربہ یامشارکہ کی شرائط پر اسٹیٹ لائف انشورنس کریں اوررقم صنعت یا غیر سودی تجارت میں استعمال کریں تواسٹیٹ لائف انشورنس جائز ہو گی۔ ورنہ ناجائز اور حرام ہے ۔ مگر بد قسمتی سےمضاربہ یامشارکہ کی شرائط پر اسٹیٹ لائف انشورنس اور اس کی رقم کا استعمال صنعت یا غیرسودی تجارت میں کسی کمپنی میں بھی نہیں ہوتا ۔
لہٰذا مروجہ انشورنس کی تمام اقسام ناجائز اور حرام ہیں اور اسٹیٹ لائف انشورنس بھی کئی شرعی خرابیوں کی وجہ سے شرعاً ناجائزاور حرام ہے لہذا اس سے بچنا فرض ہے۔