دیگ کی منت مانگنا کیسا؟
دیگ کی منت مانگنا کیسا؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
کیا فر ماتے ھیں علماء دین اس بارے میں کہ۔ کچھ جگہوں پر اس طرح منت کی جاتی ھے کہ چاول کی پکی ھوی دیگ کو ھاتوں سے پکڑ کر گھماتے ھیں۔ پھر وہ دیگ اپنے وزن سے گھمتی ھے تو گھمانے والی یہ سمجھتی ھے کہ میری منت پوری ھوگی۔ اسی طرح اور خواتین بھی کرتی ھیں۔ تو منت پوری ھونے والی اگلے سال اپنے گھر میں عورتوں کا اجتماع کرکے یھی تقریب کرتی ھیں۔ براۓ کرم ایسا کرنا کیسا ھے۔
(محمد توصیف، کورنگی کراچی)
الجواب بعون الملك الوهاب
ایسی منت ماننا جائز ہے،کیونکہ اس میں شرعاکو ئی کباہت او ر ممانعت نہیں ہے۔نیزعورتیں اگر آئندہ سال منت ادا کرنے کےلئےعورتوں کو جمع کر کے تقریب کرتی ہیں تو اس کی بھی شرعا کو ئی ممانعت نہیں ہے ۔
لہٰذ ا ایسی منت ماننااور ایسا کرنا جائز ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ اعلم