روزے کی حالت میں خون دینا؟
روزے کی حالت میں خون دینا؟
کیا روزے کی حالت میں کسی ضرورت مند مریض کو خون دینا جائز ہے؟
الجواب بعون الملك الوهاب
روزے کی حالت میں ضرورت مند مریض کو خون دینا جائز ہے اور بلڈ ٹیسٹ کیلئے بھی خون نکالنا جائز ہے۔ البتہ اتنا خون نہ نکالا جائے کہ روزے کی استطاعت باقی نہ رہے۔