درود پاک کیا ہے
درود پاک کیا ہے
الجواب بعون الملك الوهاب
درود پاک کوعربی زبان میں صلوٰۃ کہتے اور عربی زبان میں صلوٰۃ کا معنی دعاہے۔
اللہ تعالیٰ کا فرماں ذیشان ہے وَصَلِّ عَلَیۡہِمْ ؕ اِنَّ صَلٰوتَکَ سَکَنٌ لَّہُمْ ؕترجمہ کنز الایمان :اور ان کے حق میں دعائے خیر کرو بیشک تمہاری دعا ان کے دلوں کا چین ہے۔ (سورۃالتوبہ :آہۃ۱۰۳)
اور نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے " إذَا دُعِيَ أَحَدُكُمْ فَلْيُجِبْ، فَإِنْ كَانَ مُفْطِرًا فَلْيَطْعَمْ، وَإِنْ كَانَ صَائِمًا فَلْيُصَلِّ " قَالَ: هِشَامٌ: وَالصَّلَاةُ الدُّعَاءُ یعنی جب تم میں سے کسی ایک کو کھانے کی دعوت دی جائے تو وہ اسے قبول کرے،پس اگر وہ روزہ دار نہ ہو تو کھانا کھائے اور اگر روزہ دار ہو تو دعاخیر کردے ۔اورہشام نے کہا صلوٰۃ دعاکو کہتے ہیں ۔
اس سے معلوم ہو ا کہ عربی زبان میں صلوٰۃ کا معنی دعاہے ،اور جب بندوں کی طرف صلوٰۃ (درود)کی نسبت ہوتو یہی معنی (دعا )مراد ہوتے ہیں ،یعنی جب ہم نبی اکرم ﷺ پر درود پڑھتے ہیں تو ہم آپ ﷺ کےلئے دعا خیر کرتے ہیں ،
جیسے ہم درود ابراہیمی ہے ۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی سَیِّدِنَا اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی سَیِّدِنَا اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ.
یعنی اے اﷲ (عزوجل) درود(رحمت )بھیج ہمارے سردار محمد (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) پر اور ان کی آل پر، جس طرح تو نے درود(رحمت )بھیجی سیدنا ابراہیم (علیہ الصلوٰۃ والسلام) پر اور انکی آل پر، بیشک تو سراہا ہوا بزرگ ہے، اے اﷲ (عزوجل) برکت نازل کر ہمارے سردار محمد (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) پر اور انکی آل پر، جس طرح تو نے برکت نازل کی سیدنا ابراہیم (علیہ الصلوٰۃ والسلام) پر اور انکی آل پر، بیشک تو سراہا ہوا بزرگ ہے۔ (بہارشریعت :ج ۱،ص۵۰۵)
مگر مختلف نسبتوں کے اعتبار سے صلوٰۃ کے معانی مختلف ہو جاتے ہیں ،لہٰذا صلوٰۃ کی نست اللہ تعالیٰ کی طرف ہو تو اس کا معنی ہوتا ہے رحمت اور اگر فرشتوں کی طرف نسبت ہو تو اس کا معنی ہوتا ہے استغفار اور انسانوں کی طرف نسبت ہو تو اس کا معنی ہوتا ہے دعا اور حجر و شجر کی طرف نسبت ہو تو اس کا معنی ہو تا تسبیح ہو تہلیل ۔
اور حادیث مبارکہ میں درود شریف کے متعدد الفاظ کا ذکر ہوا ہے جن میں سے چند درج ذیل ہیں ۔
(۱)(اللہم صل علی محمد و علی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم و علی آل ابراہیم انک حمید مجید۔ اللہم بارک علی محمد و علی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید)
(صحیح بخاری، کتاب الانبیاء، باب، رقم الحدیث۔ 337، 6/408)
(۲)(اللہم صل علی محمد و علی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم انک حمید مجید۔ اللہم بارک علی محمد و علی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم انک حمید مجید)
متفق علیہ: (بخاری، کتاب الدعوات، باب الصلاۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم، رقم الحدیث 6354، 11/152)
(مسلم، کتاب الصلواۃ، باب صلواۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم بعد التشھید، رقم الحدیث 66- (406)، 1/305-) الفاظ حدیث صحیح بخاری کے ہیں-
(۳)(اللہم صل علی محمد و ازواجہ و ذریتہ کما صلیت علی ال ابراہیم وبارک علی محمد و ازواجہ و ذریتہ کما بارکت علی ال ابراہیم انک حمید مجید)
(صحیح بخاری، کتاب الانبیاء، باب، رقم الحدیث 3369، 6/407)
(۴)اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّکَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ
بَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّکَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 906
واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ اعلم