ایصال ثواب
ایصال ثواب
کیا فرمائے ہیں علمائے دین و مفتیان ضیاء مسلمین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارا واٹس ایپ گروپ ہے اور اس میں کم از کم 254 نمبرز ایڈ ہیں اور وہاں گروپ میں ہر ہفتے ایک اصلاحی رسالہ ایڈمن سینڈ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ جو بھی یہ رسالہ پڑھ کر کارکردگی اپنے نام کے ساتھ دے گا اسے ان انشاءاللہ ھدیہ درود پاک ایصال ثواب کیا جائے گا اور ممبران کارکردگی دیتے ہیں اور ان کو ایصال ثواب بھیجا جاتا ہے ۔
اب پوچھنا یہ تھا کہ کیا اگر صرف ایک ہزار مرتبہ درود ہوں اور 70ممبران کو بھیجنا ہو ایک ساتھ سب کا نام لکھ کر تو کیا اسطرح لکھ سکتے ہیں ۔۔۔1000 مرتبہ درود زید کیلئے 1000 مرتبہ بکر کیلئے وغیرہ ۔۔۔۔۔وغیرہ ۔۔جبکہ درود پاک صرف ایک ہزار مرتبہ پڑھا ہوا ہے۔۔۔برائے کرم آپ کی رہنمائی کا طلبگار ہوں رہنمائی فرمادیں ۔۔جزاک اللہ خیرا۔سائل؛؛محمد احمد فرید ضیائی،خانپور پنجاب پاکستان۔
الجواب بعون الملك الوهاب
الجواب بعون الوھّاب اللھمّ ھدایۃ الحق و الصواب
جن حضرات کو درود شریف کا ثواب ھدیہ کرنا ہو ان سب کے اسماء تحریر کرکے یوں لکھیں کہ میں آپ تما م حضرات کو ایک ہزار بار درود شریف کا ثواب ھدیہ کرتاہوں ۔ ہر ایک کیلئے الگ الگ ہزار بار درود کا ذکرنہ کریں ۔واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ اعلم