روزہ اور غسل واجب؟

05/25/2016 AZT-19858

روزہ اور غسل واجب؟


 

میرا سوال یہ ہےکہ غسل واجب تھا لیکن تاخیر سے اٹھنے کے باعث اتنا ٹائم نہیں تھا کہ غسل کرکے سحری کریں تو کیا جنابت کی حالت میں روزہ ہو جائیگا؟

الجواب بعون الملك الوهاب

اگر ایسی صورت حال پیش ہو تو ہاتھ دھوکر  کلی کرکے سحری کرلیں اور سحری ختم ہونے کے بعد سہولت کےمطابق غسل کرلیں، اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا۔ اسی طرح اگر دن میں غسل واجب ہو جائے تو بھی روزہ فاسد نہیں ہوتا۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء