روزے کی حالت میں اگر بتّی سلگانا؟

05/25/2016 AZT-19860

روزے کی حالت میں اگر بتّی سلگانا؟


کیا فرماتے ہیں علماء دین کہ جہاں روزے دار بیٹھے ہوں وہاں اگر بتّی سلگانا جائز ہے؟

الجواب بعون الملك الوهاب

اگر بتّی سلگانا جائز ہے، لیکن اگر بتّی سلگا کر اسے  جان بوجھ کر ناک کے قریب لے جاکر اس کا دھواں  کھینچا تو دھواں اندر جانے کی وجہ سے روزہ فاسد ہوجائیگا اور قضاء لازم ہوگی۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء