غیر سنی کے متعلق فتوى

06/23/2016 AZT-20765

غیر سنی کے متعلق فتوى


السلام علیکم و رحمة اللّٰه و بركاته کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام ایسے شخص کے بارے میں جو مندرجہ ذیل عقائد و نظریات رکھتا ہے: • تخلیق میں اول شئ نور محمدی نہیں، بلکہ پانی ہے۔ • حدیث جابر یعنی اول ما خلق اللّٰہ نور نبیک یا جابر کے بارے میں کہتا ہے کہ موضوع ہے اور اسکی کی کوئی اصل نہیں۔ •کنت نبیا و ادم بین الماء و الطین، اس حدیث کے بارے میں کہتا ہے کہ غیر صحیح ہے۔  • حدیث لولاک ما خلقت الافلا ک کو موضوع بتاتا ہے۔ • نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب کو قلب سے مشاہدہ فرمایا، نہ کہ آنکھ سے۔ • نہ صرف یہ، بلکہ حضرت امیر معاویۃ رضی اللہ عنہ کے بارے میں لکھتا ہے کہ وہ گنہگار تھے، باغی تھے، حکومت کے پیاسے تھے، ان کا مقصد صرف اور صرف ریاست تھی۔ • مزید لکھتا ہے کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ مجتہد نہیں۔ ان معاویۃ لم یکن مجتھدا فی قتالہ، انما کان یرید الوصول للملک۔ • وہ احادیث جن میں امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی شان بیان ہوئی ہیں، ان احادیث کو غیر صحیح کہتا ہے۔ • لا تسبوا اصحابی۔ اس حدیث کے بارے میں لکھتا ہے کہ یہ تمام اصحاب کے لئے نہیں، صرف چند کے لئے ہیں۔ • ہر صحابی کو تقی اور صالح نہیں مانتا۔ • قبر میں جب منکر نکیر ما کنت تقول فی ھذا الرجل سوال کریں گے، اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قبر میں حاضر نہیں ہوتے ہیں۔ • قطب الاقطاب، سلطان الاولیاء، غوث الاعظم کا درجہ اور لقب شیخ سید عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کو حاصل نہیں، بلکہ شیخ سید احمد کبیر رفاعی رضی اللہ عنہ کو حاصل ہیں۔ • قدمی ھذہ علی رقبۃ کل ولی اللّٰہ، یہ قول معتبر نہیں، کیونکہ اس قول میں کبر ہے۔ • کتاب بھجۃ الاسرار غیر معتبر کتاب ہے۔ • کیا ایسے شخص کو سنی صحیح العقیدة تسلیم کر سکتے ہیں؟ • اس کی امامت جائز ہے؟ • ان کے ساتھ تعلق رکھنا، اٹھنا بیٹھنا کیسا ہے؟ بینوا و توجروا

 ایسا شخص غیر سنی، گمراہ اور فاسد العقیدہ ہے۔

اس کی امامت ناجائز وحرام ہے۔

ان کے ساتھ تعلق رکھنا بھی حرام ہے۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء