گروی رکھی ہوئی شئ سے نفع اٹھانا کیسا؟

04/01/2017 AZT-24106

گروی رکھی ہوئی شئ سے نفع اٹھانا کیسا؟


گروی مکان لے کر پھر اسے کرایہ پر دینا اور اس کا کرایا لینا سود تو نہیں؟ (محمد عبد الرحمن، جامعہ مسجد گنج بخش،صدر چپل چوک،بلال گنج لاہور)

الجواب بعون الملك الوهاب

جو چیز گروی رکھی گئی اس سے کسی قسم کا نفع اٹھانا جائز نہیں۔

بہارِ شریعت میں ہے : مرہون(گروی رکھی ہوئی چیز) سے کسی  قسم کا نفع اٹھانا جائز نہیں مثلاً لونڈی ، غلام ہو تو اس سے خدمت لینا یا اجارہ پر دینا، مکان میں سکونت کرنا یا کرایہ پر اٹھانا یا عاریت پر دینا، کپڑے اور زیور کو پہننا یا اجارہ و عاریت پر دینا ،الغرض نفع کی سب صورتیں نا جائز ہیں۔  واللہ اعلم بالصواب۔

(بہارِ شریعت، جلد،۱،ص ، ۷۰۲، مکتبۃ المدینہ)

  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء