حلال جانورکے کپورے کا حکم
حلال جانورکے کپورے کا حکم
السلام علیکم مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے حلا جانوروں کے کپوروں کے بارے میں شریعت کیا فرماتی ہے؟ برائے مہربانی آگاہ فرمادیں۔ سائل:سہراب ناصر خان گلگت بلتستان
الجواب بعون الملک الوہاب
حضرت علامہ مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں:" ذبح شرعی کے باوجود حلال جانوروں کا کپورہ حرام ہے ۔فتاویٰ عالمگیر جلد پنجم مبطوعہ مصر ص 256میں ہے ما یحرم اکلہ من اجزاء الحیوان سبعۃ الدم المسفوح والذکر،والانثیان، والقبل، والغداۃ ،والمثانۃ والمرازۃ کذا فی البدائع۔ یعنی حلال جانوروں میں سات چیزیں حرام ہیں۔ ۱:بہتا ہوا خون،۲:آلہ تناسل ۳: دونوں خصیے یعنی کپورے،۴:شرمگاہ،۵:غدود،۶:مثانہ،۷:اور پِتہ ایسے ہی بدائع میں ہے"۔ واللہ ورسولہ اعلم۔ [فتاوی فیض رسول,جلد دوم،کتاب الذبح،ص431، شبیر برادرز، لاہور]۔