حلال جانور کے وہ اعضاء جن کا کھانا ناجائز ہے

09/06/2016 AZT-22391

حلال جانور کے وہ اعضاء جن کا کھانا ناجائز ہے


حضرت صاحب حلال جانوروں کے کون سے اعضاء حرام ہیں ؟ (رضوان حسین شاہ)

الجواب بعون الملك الوهاب

حلال جانور کے  ذبیحہ میں درج ذیل چیزوں کا کھانا جائز نہیں۔

۱:کپورے، ۲۔فرج یعنی علامت مادہ، ۳۔ذکر یعنی علامت نر، ۴:پاخانہ مقام، ۵:رگوں کا خون، ۶:گوشت کا خون جو کہ بعد ذبح گوشت میں سے نکلتا ہے، ۷:دل کا خون، ۸:جگر کا خون، ۹:تلی کا خون، ۱۰:پتہ، ۱۱:پت یعنی وہ زرد پانی جو پتہ سے نکلتا ہے، ۱۲:مثانہ یعنی پھنکنا، ۱۳:غدود، ۱۴:حرام مغز ،  ۱۵:گردن کے دو پٹھے جو شانو تک کھنچے رہتے ہیں۔ ۱۶:اوجھڑی اور آنتیں، ۱۷:ناک کی رطوبت یہ بھیڑ میں  زیادہ ہوتی ہے۔ ۱۸:نطفہ خواہ نر کی منی مادہ میں پائی جائے یا خود اسی جانور کی منی ہو۔ ۱۹:وہ خون  جو رحم میں نطفہ سے بنتا ہے۔ ۲۰:گوشت کا ٹکڑا جو رحم میں نطفہ سے بنتا ہے خواہ اعضاء بنے ہوں یا نہ بنے ہوں۔  ۲۲:بچہ تام الخلقت یعنی جو رحم میں پورا جانور بن جائے اور مردہ نکلا یا بے ذبح مر گیا۔  حوالہ: فتاوى رضویہ، جلد20، صفحہ 240، 241، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء