کمپنی وغیرہ کی سہولت استعمال نہ کرنا لیکن اسکے پیسے لینا کیسا؟

06/25/2016 AZT-20835

کمپنی وغیرہ کی سہولت استعمال نہ کرنا لیکن اسکے پیسے لینا کیسا؟


مسٹر C ایک گورنمنٹ آفیسر ہے ۔اس کے بیرون شہر دورہ پر گورنمنٹ اسے ۴۰۰۰ روپے ہوٹل میں ایک رات رہائش کے حساب سے دیتی ہے اور وہ اپنی رقم ہوٹل کا بل دکھا کر claim کرتا ہے۔ اب جب بھی مسٹر C دوسرے شہر میں جاتا ہے وہ اپنے دوست کے پاس رک جاتا ہے یا ۴۰۰۰ سے کم قیمت والے ہوٹل میں رک جاتا ہے لیکن وہ dummyبل کسی بی ہوٹل کا اس تاریخ کا بنوا لیتا ہے۔۴۰۰۰ روپے فی رات کے حساب سے ۔اب مسٹر C یہ کہتا ہے کہ وہ اچھے ہوٹل کی سہولت استعمال نہیں کرتا لیکن سہولت کے پیسے ضرور لیتا ہے۔جو اس کو اجازت بھی ہے۔ اب کیا مسٹر C جو کرتا ہے وہ صحیح ہے یا غلط۔ تفصیلاً جواب درکار ہے۔

الجواب بعون الملك الوهاب

مذکورہ آفیسر کو گورنمنٹ جو رقم دیتی ہے وہ سہولت کے طور پر دیتی ہے،  اس کا حق نہیں ہے۔ لہذا  اگر وہ  ہوٹل میں رہے گا  تو جتنا بل بنے گا گورنمنٹ  سے اتنے ہی پیسے لینا جائز ہوگا۔ اور   اگر دوست کے گھر رہا تو ہوٹل کا کرایہ لینا جائز نہیں ہے،  یا کم کرایے والے ہوٹل میں رہے اور مہنگے ہوٹل کا کرایہ وصول کرے یہ بھی ناجائز ہے۔ واللہ تعالی اعلم ورسولہ اعلم۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء