بوڑھا شخص روزہ نہ رکھ سکے تو کیافدیہ دےسکتاہے؟
بوڑھا شخص روزہ نہ رکھ سکے تو کیافدیہ دےسکتاہے؟
میراسوال یہ کہ شیخ فانی دمہ اور کھانسی کامریض ہے اور بڑھاپےکیوجہ سےروزہ رکھنےکی طاقت بھی نہیں رکھتا تو کیاوہ فدیہ دےسکتاہے اور فدیہ کتنا بنتا ہے؟
الجواب بعون الملك الوهاب
صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:" شیخ فانی یعنی وہ بوڑھا جس کی عمر ایسی ہوگئی کہ روز بروز کمزور ہی ہوجائیگا ۔ جب یہ روزہ رکھنے کی طاقت نہ اب رکھتا ہے نہ آئندہ امید، تو اس پر فدیہ لازم ہے۔ اور ہرروزہ کا فدیہ دونوں وقت ایک مسکین کو پیٹ بھر کر کھانا کھلانا یا صدقہ فطر کی مقدار کسی مستحق کو دے دینا"۔ [فتاوى امجدیہ، جلد 1، حصہ 1، صفحہ395، 396، مطبوعہ مکتبہ رضویہ آرام باغ کراچی]۔