بغیر غسل کے روزہ رکھا، بعد میں غسل کیا تو کیا حکم ہے؟

04/20/2016 AZT-19069

بغیر غسل کے روزہ رکھا، بعد میں غسل کیا تو کیا حکم ہے؟


سحری میں تقریباً 5 منٹ باقی تھے اور میں جب نیند سے جاگا  تو مجھ پر غسل بھی واجب تھا تو میں نے  مختصر سحری کی اور  روزہ رکھ لیا تو کیا میرا روزہ ہو گیا یا نہیں؟

الجواب بعون الملك الوهاب

روزہ ہو جائیگا۔ ہاں اگر اتنا وقت ہے کہ وضو کرکے سحری کرسکتا ہے تو وضو کرلے وگرنہ کلی کرکے سحری کرے اور روزہ رکھ لے اور روزہ میں کوئی کراہت نہیں آئیگی۔[ فتاوى امجدیہ، کتاب الطہارت، جلد1، صفحہ 12، مطبوعہ مکتبہ رضویہ کراچی]۔

  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء