اما م بخاری اور امام مسلم رضی اللہ تعالیٰ عنہ مقلد تھے یا مجتہد

04/10/2018 AZT-26099

اما م بخاری اور امام مسلم رضی اللہ تعالیٰ عنہ مقلد تھے یا مجتہد


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ مصنف بخاری و مسلم وغیرہم مقلد تھے یا غیر مقلد یا مجتہد؟ برائے مہربانی بمع حوالہ جواب عنایت فرمادیں. فقط محمد فرخ شان کراچی

الجواب بعون الملك الوهاب

امام بخاری ،اما م مسلم رحمۃ اللہ علیھمااور ان کے علاوہ اما  م ترمذی ،اما م ابوداؤد،امام نسائی اور امام ابن ماجہ رحمۃ اللہ علیھم  یہ سب محدثین کرام  مقلد تھے ۔

چنانچہ امام قسطلانی  تاج الدین سبکی کے حوالہ سے لکھتے ہیں ۔

"وقد ذکرہ ابوعاصم فی طبقات اصحابناالشا فعیۃ "(ارشادالساری:ج۱ص ۳۶)

ترجمہ :ابو عاصم نےامام  بخاری کو ہمارے طبقات شافعیۃ میں شمار کیا ہے۔

اورخود  تاج الدین سبکی امام بخاری کے بارے میں لکھتے ہیں۔

"وسمع بمکۃ عن الحمیدی و علیہ تفقہ عن الشافعی"  (طبقات الشافعیۃ الکبرٰی:ج۲،ص۳)

ترجمہ :اور امام بخاری نے مکہ میں حمیدی سے سماع کیا اور انہیں سے فقہ شافعی پڑھی ۔

ان عبارات کے پیش نظرامت کی  اکثر یت نے فرمایا کہ  امام بخاری مقلد اور  شافعی المذہب تھے۔

مگربعض علماء نے کہا کہ امام بخاری مقلد ہونے کے ساتھ مجتہد فی المسائل تھے اور طبقات فقہاء میں تیسرے درجے پرفائزتھے ۔

اور ایسے ہی اکثر علماء نے فرمایا کہ امام مسلم مقلد اور شافعی المذہب تھےاور بعض علماء نے کہامام مسلم مقلد ہونے کے ساتھ مجتہد فی المسائل تھے اور طبقات فقہاء میں تیسرے درجے پرفائزتھے ۔

  • مفتی محمد سیف اللہ باروی
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء