نیشنل سیونگ میں انویسٹمینٹ حلال ہے یا نہیں ؟

08/24/2017 AZT-24535

نیشنل سیونگ میں انویسٹمینٹ حلال ہے یا نہیں ؟


نیشنل سیونگ میں انویسٹمینٹ حلال ہے یا نہیں ؟ برائے مہربانی تفصیل کے ساتھ راہنمائی فرمائیں۔ (نعمان علی،کراچی)

الجواب بعون الملك الوهاب

نیشنل سیونگ میں انویسٹمینٹ اور شرکت  حرام اور سود ہے ۔کیو نکہ نیشنل سیونگ اسکیم کا ادارہ سود ہی کے اصول و ضوابط کو ملحوظ رکھ کر معائدہ کرتاہے ،اور لوگوں کو جومنافع دے رہا ہےبہر حال سود کہہ کر ہی دے رہا ہے ،اور سود اسلام میں حرام ہے ، چنانچہ نیشنل سیونگ میں انویسٹمینٹ اور شرکت سود اور حرام ہے۔

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ

اَلَّذِیۡنَ یَاۡکُلُوۡنَ الرِّبٰوا لَا یَقُوۡمُوۡنَ اِلَّا کَمَا یَقُوۡمُ الَّذِیۡ یَتَخَبَّطُہُ الشَّیۡطٰنُ مِنَ الْمَسِّؕ ذٰلِکَ بِاَنَّہُمْ قَالُوۡۤا اِنَّمَا الْبَیۡعُ مِثْلُ الرِّبٰواۘ وَاَحَلَّ اللہُ الْبَیۡعَ وَحَرَّمَ الرِّبٰواؕ فَمَنۡ جَآءَہٗ مَوْعِظَۃٌ مِّنۡ رَّبِّہٖ فَانۡتَہٰی فَلَہٗ مَا سَلَفَؕ وَاَمْرُہٗۤ اِلَی اللہِؕ وَمَنْ عَادَ فَاُولٰٓئِکَ اَصْحٰبُ النَّارِۚ ہُمْ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ﴿۲۷۵﴾

یَمْحَقُ اللہُ الرِّبٰوا وَیُرْبِی الصَّدَقٰتِؕ وَاللہُ لَا یُحِبُّ کُلَّ کَفَّارٍ اَثِیۡمٍ﴿۲۷۶﴾

وہ جو سُود کھاتے ہیں (ف۵۸۴) قیامت کے دن نہ کھڑے ہوں گے مگر جیسے کھڑا ہوتا ہے وہ جسے آسیب نے چھو کر مخبوط بنادیاہو(ف۵۸۵) یہ اس لئے کہ انہوں نے کہا بیع بھی تو سُود ہی کے مانند ہے اور اللّٰہ نے حلال کیا بیع کو اور حرام کیا سُود تو جسے اس کے رب کے پاس سے نصیحت آئی اور وہ باز رہا تو اسے حلال ہے جو پہلے لے چکا (ف۵۸۶) اور اس کا کام خدا کے سپرد ہے (ف۵۸۷)اور جو اب ایسی حرکت کرے گا وہ دوزخی ہے وہ اس میں مدتوں رہیں گے(ف۵۸۸)

 

اللّٰہ ہلاک کرتا ہے سُود کو (ف۵۸۹) اور بڑھاتاہے خیرات کو (ف۵۹۰) اور اللّٰہ کو پسند نہیں آتا کوئی ناشکرا بڑا گنہگار

 

  • مفتی محمد سیف اللہ باروی
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء