اسلام میں سورج اور چاند گرہن کی حیثیت
اسلام میں سورج اور چاند گرہن کی حیثیت
اسلام میں سورج اور چاند گرہن کی کیا اہمیت ہے؟ کہتے ہیں دورانِ حمل اگر سورج یا چاند گرہن ہو تو بہت احتیاط کرنی چاہیے جیسے کچھ کاٹنا نہیں چاہیے اس سے بچے پر اثر پڑتا ہے تو کیا یہ بات حقیقت ہے؟
(منیزہ)
الجواب بعون الملك الوهاب
سورج اور چاند گرہن اللہ تعالی کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے جسے اللہ تعالی لوگوں کو خوف دلانے کیلئے ظاہر فرماتا ہے۔ تو جو شخص یہ دیکھے تو اللہ تعالی کی بارگاہ میں نماز، تسبیح ، ذکر واذکار کرے اور توبہ واستغفار کرے۔
سورج وچاندگرہن کی وجہ سے حاملہ عورت کے بچے یا کسی کی صحت وطبیعت کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا، اس سے ملتی جلتی جتنی بھی باتیں ہیں سب جہالت پر مبنی ہیں، شریعت ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ حوالہ: عمدۃ القاری، کتاب الکسوف، باب الصلاۃ فی کسوف الشمس، جلد 7، صفحہ 65، دار إحياء التراث العربی - بيروت۔