قاتلانِ امام حسین کو جہنمی کہنا صحیح ہے؟

10/08/2016 AZT-23057

قاتلانِ امام حسین کو جہنمی کہنا صحیح ہے؟


السلام علیکم مفتی صاحب! ایک شخص کہتا ہے کہ قاتلان امام حسین کو ولد الزنا،حرامزادہ اور جہنمی کہنا درست ہے۔کیا یہ بات صحیح ہے؟

الجواب بعون الملک الوہاب

سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قاتل یقیناً جہنمی ہیں ۔ وہ تو نواسہ رسول ہیں ۔عالم مومن کے قاتل کے بارے میں قرآن میں ہے: وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا ۔ ترجمہ: جو کسی مسلمان کو قصدا قتل کرے اس کی سزا جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا۔

اور ولد الزنا ،حرامزادہ وغیر ہ بازاری گالیاں ہیں۔اس سے زبان کو ملوث کرنا بری بات ہے۔واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم بالصواب [فتاویٰ شارح  بخاری، جلد دوم، صفحہ ، ۵۵، مکتبہ برکات المدینہ کراچی]۔

  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء