کپڑے پاک کرنے کاطریقہ

02/15/2017 AZT-24000

کپڑے پاک کرنے کاطریقہ


حضور میرا آپ سے یہ سوال ہے کہ اگر کپڑوں پر پاخانہ لگ جائے اور اس کو نل کے نیچے دھو لیا گیا بغیر رگڑے اس کے بعد نجاست کا کچھ حصہ یا اثر اور رنگ کپڑے پر باقی رہے تو کیا کپڑا ناپاک ہوگا یا پاک۔ مفتی صاحب جلدی جواب دیجئے گا مجھے مختلف وسوسے اس بارے میں آتے ہیں ۔ شکریہ (بلال لطیف، لاہور)

الجواب بعون الملك الوهاب

بے احتیاطی سے صرف کپڑے کو نل کے نیچے دے کر اوپر پانی ڈال دینے سے کپڑا پاک نہیں ہوگا۔ بلکہ اچھی طرح خوب رگڑ کر صاف کرناہوگا، یہاں تک کہ نجاست کا اثر ختم ہوجائے ۔ ہاں اگر  خوب صاف کرنے کے باوجود اس میں نجاست کا اثر دکھائی دے تو کوئی حرج نہیں، کپڑا پاک ہوجائے گا۔

بہارِ شریعت میں ہے:" نجاست اگردلدار ہو(جیسے پاخانہ، گوبر، خون وغیرہ) تو دھونے میں گنتی کی کوئی شرط نہیں، بلکہ اس کودور کرناضروری ہے، اگر ایک مرتبہ دھونے سے دور ہوجائےتوایک ہی مرتبہ دھونے سے پاک ہوجائے گااور اگر چار، پانچ مرتبہ دھونے سے دور ہوتوچار، پانچ مرتبہ دھوناپڑے گا، ہاں اگر تین مرتبہ سے کم میں نجاست دورہوجائے تو تین بار پوراکرلینامستحب ہے۔اگر نجاست دورہوگئی مگراس کاکچھ اثررنگ یابوباقی ہے تواسے بھی زائل کرنالازمی ہے، ہاں اگراس کااثربدقت جائے(بڑی دشواری سے جائے)تواثردورکرنے کی ضرورت نہیں تین مرتبہ دھولیاپاک ہوگیا"۔

  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء