خرگوش کا کھانا کیسا ہے؟

08/04/2016 AZT-21487

خرگوش کا کھانا کیسا ہے؟


السلام علیکم مفتی صاحب! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام  خرگوش کے بارے میں کہ  اس کا کھانا کیسا ہے؟سائل:محمد مبشر علی جامشورو

الجواب بعون الملک الوہاب

 فتاویٰ فیض رسول میں ہے:" خرگوش جانور کا گوشت کھانا حلال ہے۔ کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم  نے اس کا بھنا ہوا گوشت تناول فرمایا۔ اور صحابۂ کرام رضوان اللہ تعالی  علیھم اجمعین نے بھی اس کے کھانے اجازت دی۔ جیسا کہ ہدایہ جلد چہارم ص نمبر 425 میں ہے۔ لا باس باکل الارنب لاالنبی صلی اللہ علیہ وسلم اکل منہ حین اھدٰی الیہ مشویا وامر اصحابہ رضی اللہ عنھم باکل منہ۔ واللہ ورسولہ اعلم ۔[فتاوی فیض رسول,جلد دوم،کتاب الذبح،ص429، شبیر برادرز، لاہور]۔

  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء