خضاب لگانا کیسا؟ اور اس سے وضو کا حکم

11/29/2016 AZT-23664

خضاب لگانا کیسا؟ اور اس سے وضو کا حکم


خضاب لگانے کا کیا حکم ہے کیا اس کے لگانے سے کوئی تہ تو نہیں ہوتی بالوں اور داڑھی پر جس سے وضو اور غسل نہ ہوتا ہو؟ (شیخ مبین، گلبرگ،کراچی)

الجواب بعون الملك الوهاب

خضاب لگانے سے وضو اور غسل ہوجاتا ہے۔ حوالہ: فتاوى رضویہ، جلد 1، صفحہ 273، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔

مگر کالے رنگ کاخضاب استعمال کرنا  حرام ہے۔ سنن ابی داؤد میں ہے: «يَكُونُ قَوْمٌ يَخْضِبُونَ فِي آخِرِ الزَّمَانِ بِالسَّوَادِ، كَحَوَاصِلِ الْحَمَامِ، لَا يَرِيحُونَ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ». ترجمہ: آخر زمانے میں کچھ لوگ ہوں گے کہ سیاہ خضاب کریں گے جیسے جنگلی کبوتروں کے پوٹے، وہ جنت کی بو نہ سونگھیں گے۔ حوالہ: سنن ابی داؤد، جلد 4، صفحہ 87، حدیث(4212)  المكتبة العصرية، صيدا - بيروت۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء