خلفائے راشدین میں سب سے زیادہ باعظمت کون ہیں؟
خلفائے راشدین میں سب سے زیادہ باعظمت کون ہیں؟
السلام علیکم مفتی صاحب! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں خلفائے راشدین میں سب سے زیادہ باعظمت و بزرگی، عزت واکرام کسے حاصل ہے؟ کسی فرد واحد کو یا سبھی درجات میں برابر ہیں؟ سلیم اسلم، لیاری کراچی۔
الجواب بعون الملک الوہاب
اہلسنت و جماعت کے نزدیک فضیلت علیٰ ترتیب الخلافت ہے۔ یعنی ساری امت میں افضل صحابۂ کرام ہیں اور سارے صحابہ میں سے افضل سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں، ان کے بعد سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں، ان کے بعد حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ،ان کے بعد حضرت سیدنا علی مرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں۔ [فتاویٰ شارح بخاری، جلد دوم، صفحہ ، ۱۸، مکتبہ برکات المدینہ کراچی]۔