کیا یزید فاسق وکافر ہے؟

10/03/2016 AZT-22798

کیا یزید فاسق وکافر ہے؟


السلام علیکم مفتی صاحب! یزید کو کسی لحاظ س صحابی کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟اگر کہہ سکتے ہیں تو کیا تابعی کو بھی فاسق و فاجر کہا جا سکتا ہے جیسا کہ فسق و فجور میں کوئی شبہ نہیں؟ صبغت اللہ دہلوی۔

الجواب بعون الملک الوہاب

یزید کا فسق و فجور اور واقعہ کربلا یزید کی پیشانی پر ایسا داغ ہے جس کو دور نہیں کیا جا سکتا۔ اور یزید کے بد ترین فاسق وفاجر ہونے پر اہل سنت کا اجماع ہے۔ سیدنا امام احمد بن حنبل علیہ الرحمہ اسے کافر کہتے ہیں۔ اور ہمارے امام اعظم رضی اللہ تعالی عنہ نے اس کے کافرہونے میں سکوت فرمایا ہے اور یہی اسلم ہے۔ اس کا فسق وفجور متواتر ہے مگر کفر متواتر نہیں ہے۔ حوالہ: فتاوى شارح بخاری، جلد 2، صفحہ 99، مکتبہ برکات المدینہ کراچی۔

  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء