(delay spray) کا استعمال کرنا کیسا؟

09/21/2017 AZT-24787

(delay spray) کا استعمال کرنا کیسا؟


مرد اپنی عورت سے جماع کا وقت بڑھانے کے لیے (delay spray) کا استعمال کرسکتا ہے ؟ (عامر علی ، لیاری کراچی)

الجواب بعون الملك الوهاب

اگر کسی طرح کے جسمانی نقصان اوربیماری کا اندیشہ نہ ہو تو استعمال کرسکتے ہیں ،کیونکہ شرعا کوئی  ممانعت نہیں ہیں ۔بلکہ اللہ تعالیٰ کا اشاد مبارک ہیں، نِسَآؤُکُمْ حَرْثٌ لَّکُمْ۪ فَاۡتُوۡا حَرْثَکُمْ اَنّٰی شِئْتُمْ۫ وَقَدِّمُوۡا لِاَنۡفُسِکُمْؕ وَ اتَّقُوا اللہَ وَاعْلَمُوۡۤا اَنَّکُمۡ مُّلٰقُوۡہُؕ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِیۡنَ﴿۲۲۳﴾تمہاری عورتیں تمہارے لئے کھیتیاں ہیں تو آؤ اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو  اور اپنے بھلے کا کام پہلے کرو  اور اللّٰہ سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ تمہیں اس سے ملنا ہے۔(سورۃ البقرہ :آیۃ ۲۲۳)

اس آیت سے معلوم ہو ا کہ شوہر ہر جائز طریقے سے اپنی بیوی کا ساتھ مباشرت کر سکتا ہہے ۔لہٰذ اگر  (delay spray)کسی طرح کے جسمانی نقصان اوربیماری کا باعث نہ ہو تو  بیوی سے مباشرت  کےلئے اس کا استعمال درست اور جائز ہے ۔

  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء