بی سی کھلنے پر بقیہ رقم قرضہ ہے
بی سی کھلنے پر بقیہ رقم قرضہ ہے
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں صاحبِ نصاب ہوں اور میں نے ایک جگہ بی سی ڈالی ہو ئی ہے اور اتفاق سے میری بی سی نکل آئی ہے اور میں مکمل رقم Receiveکر چکا ہوں۔ اور میں نے باقی مزیدبی سی کی رقم بھی جمع کروانی ہے۔ تو کیا اس باقی رقم (جو بی سی کی دینی ہے)پر زکوٰۃ ہو گی یا نہیں؟ اور کیا باقی اقساط منہا ہوں گی یا نہیں؟
الجواب بعون الملك الوهاب
بی سی کی جتنی قسطیں باقی ہیں وہ مِنہا(جدا) کرکے بقیہ رقم اگر نصاب کی مقدار کو پہنچتی ہے یا دوسرے مالِ زکوۃسے مل کر نصاب کو پہنچتی ہے اور سال بھی گزر چکا ہے تواس پر زکوۃ ہے۔ اور اگر نصاب کو نہیں پہنچتی تو اس پر زکوۃ بھی نہیں ہے۔