محرم میں سبیل لگانا کیسا ہے؟

10/03/2016 AZT-22797

محرم میں سبیل لگانا کیسا ہے؟


السلام علیکم مفتی صاحب!محرم الحرام میں سبیل لگانا ،وعظ کی مجلس منعقد کرنا کیسا ہے؟ سرور سالک، گلشن اقبال۔

الجواب بعون الملک الوہاب

علامہ مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں :"سبیل پلانا وعظ کی ایسی مجالس منعقد کرنا جس میں واقعات کربلا مع دیگر واقعات صحیح روایات کے ساتھ بیان کئے جاتے ہوں تو یہ سب جائز بلکہ مستحن و کار ثواب ہیں"۔ امام اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ:پانی یا شربت کی سبیل جبکیہ بہ نیت محمود اور خالصا لوجہ اللہ ثواب رسانی ارواح طیبہ ائمۂ اطہار مقصود ہو بلا شبہ بہتر و مستحب و کار ثواب ہے ۔ حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں :’’ اذا کثرت ذنوبک فاسق الماءعلی الماء تتناثر کما یتناثر الورق من الشجر فی الریح العاصف۔ یعنی جب تیرے گنا ہ زیادہ ہو جائیں تو پانی پر پانی پلا گناہ جھڑ جائیں گے۔ جیسے سخت آندھی میں پیڑ کے پتےاور چند سطور بعد تحریر فرماتے ہیںـ’’اگر صحیح روایات بیان کی جائیں اور کوئی کلمہ کسی نبی ملک یا اہل بیت یا صحابی کی توہی شان کا مبالغۂ مدح و غیرہ میں مذکور نہ ہو اور وہاں بین یا نوحہ یا سینہ کوبی یا گریباں دری یا ماتم یا تصنع یا تجدید غم وغیرہ ممنوعات شرعیہ نہ ہوں تو ذکر شریف مضائل ومناقب حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ بلاشبہ موجب ثواب و نزول رحمت ہیںَ عند اذکر الصالحین تنزل الرحمہ"۔واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم بالصواب۔ [فتاویٰ فقیہ ملت، جلد اول، صفحہ۵۵، شبیر برادر لاہور]۔

  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء