نعلین شریف پر اللہ تعالی کا نام لکھنا کیسا؟

07/22/2016 AZT-21283

نعلین شریف پر اللہ تعالی کا نام لکھنا کیسا؟


السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ نعلین پاک ہمارے سر کا تاج ہے۔ پر کیا نعلین پاک پر اللہ عزوجل کا اس کے محبوب صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ سلم کا نام لکھنا جائز ہے؟ اور کیا نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم اپنی نعلین پاک مسجد میں لے جایا کرتے تھے۔ براہِ کرم حوالے سے اصلاح کیجئے۔ (ثاقب علی)

الجواب بعون الملك الوهاب

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نعلین مبارک کے نقش پر اللہ تعالی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام لکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے؛ کیونکہ یہ نقش ہے اصل نعلین نہیں ہے لہذا دونوں کا حکم مختلف ہے۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے صدقہ کے جانوروں کی رانوں پر لکھوایا: ذَاكَ حَبِيسٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ.(سنن ابی داود) حالانكہ ان کی رانیں بے ادبی کی جگہ ضرور لگتی تھیں۔ حوالہ: فتاوى رضویہ، جلد21، صفحہ 413، 414، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء