پے ڈائمندکا حکم
پے ڈائمندکا حکم
السلام علیکم مفتی صاحب ایک سوال ہے اس کو پورا پڑھ کے تفصیلی جواب دیدیں جزاک اللہ خیرا آج کل آن لائن کمپنیز ہیں جو انٹرنیٹ پے کا م اور کچھ انویسٹمیٹ کرتی ہیں۔ایسے ہی ایک کمپنی ہے pay diamonds(پے ڈائمند)کے نا م سےہے اس کی ویب سائٹ بھی ہے اور کمپنی raw material stone(نگینےکے کچےمٹیریل)کا کا کرتی ہے جس کو پالش کرکے مار کیٹ میں مال لاتی ہے اور چھ مہینے میں ڈائمند تیار ہو جاتا ہے ۔ہمارا پیسا اس انویسٹمینٹ میں استعمال ہوتا ہے اور کمپنی 20%دیتی ہے ہر مہینے ۔پہلےمہینے grace periodہوتا ہے اس مہینے کا 20 %نہیں ملتا اگلے مہینےسے20 %اسٹار ہوتا ہے اور جب چھ مہینےہو جائیں تو کمپنی ای میل کرتی ہے کے جو پیکیج اپنا بیع کیا تھا us $میں اس کا according carit size کا ڈائمند ریڈی ہے اگر کسٹمر کہے کے ڈائمند لینا ہے تو ایڈرس پر پارسل کر دیتے ہیں ۔اگر کمپنی کو کہے کے آپ خود سیل کر دیں تو کمپنی وہ سل کرتی ہے او پاقی چھ مہینے بھی ہمیں20% کے حساب سے پرافٹ دیتی ہے پر مہینا۔ ایک سال کا یہ پلین ہے اور آگے اگر ہم ممبرز کرتے ہیں تو اس کے پیکیج کے مطابق ہمیں کمیشن ملتاہے جتنا بھی پیکیج وہ کسٹمر لیں گےہمارے انڈر اس کا کمیشن ہمیں 1st timeملے گا کیا یہ سود میں آتا ہے۔کیونکہ کمپنی شروع میں ہی فکس پرافٹ دے رہی ہے 20%اور انویسٹمنٹ لیکن سال کے آخر پر ہمیں actual amountنہیں ملے گا جیسے 1000انویسٹ کیا تو200پر مہینا ملے گا پہلا مہینا نکال کر اگلے 5مہینے میں رقم کور ہو جائےگی اور اگلے چھ مہینے 200 کے حساب سے 1200ملیں گے تو ٹوٹل ایک سال کے پلیں میں 2200ملا جب کہ ہم نے انویسٹ 1000کیا تھا لیکن یہ 1000ختم ہو گیا ہمیں 2200سال کے آخر پر ملے گا یہ ہر مہینے 200بھی لے سکتیں ہیں ۔کیا یہ سود ہے اور دوسرا یہ کہ اس کا م میں کوئی گرنٹی نہیں آن لائن ہے اور blind investmentہے کسی ٹائم بھی کمپنی کی وسب سائٹ بلاک ہو سکتیں ہے اور کوئی کلیم بھی نہیں ہے اور ہماری سب انویسٹمنٹ کا لوس ہو سکتا ہے ۔اب آپ اس ساری تفصیل کو دیکھ کر تفصیلی جواب دیں قرآن و حدیث کی روشنی میں کہ کیایہ کا م جائز ہے کہیں سود تو نہیں ہے تفصیلی جواب عنائیت فرمائیں جزا ک اللہ خیرا
الجواب بعون الملك الوهاب
یہ کام جائز نہیں ہے اس لئے کہ اس طرح کی کمپنیا ں فراڈ اور دھوکہ پرمبنی ہوتی ،اور لوگوں کی رقم کی واپسی اور اس پر بچت کی ادائیگی یقینی نہیں ہو تی اور نہ ہی کمپنیاں اس کی گرنٹی دیتی ہیں جیسا کہ سوال سے بھی واضح ہے ۔بلکہ اکثر کمپنیاں لوگوں کی رقم لے کر غائب ہو جاتی ہیں ۔لہٰذایہ کام فراڈ اور دھوکہ پر مبنی ہے اور جس کام میں فراڈ اور دھوکہ ہو وہ جائز نہیں ہوتا ۔واللہ تعالی ٰ اعلم ورسولہ اعلم