پریمیم پرائز بونڈ جائز ہے یا ناجائز؟
پریمیم پرائز بونڈ جائز ہے یا ناجائز؟
کیا گورنمنٹ کی طرف سے جو ابھی پریمیم پرائز بونڈ آیا ہے وہ جائز ہے ؟ (شادمہ ثروت)
الجواب بعون الملك الوهاب
گورنمنٹ کی طرف سے ابھی جونیا پریمیم پرائز بونڈ آیا ہے وہ جائز نہیں ہے۔کیونکہ اس پر سرمایہ کاروں کو انعامات کے ساتھ ششماہی بنیادوں پر منافع بھی ملے گااور ششماہی بنیادوں پر منافع دینا خالص سود اور حرام ہے ۔اس لئے کہ سود اس منافع کو کہتے ہین جو لیں دیں کے وقت مشروط کر دیا جائے ،یعنی معیّن یا غیر معیّن منافع کی شرط لگا دی جائے ۔وقار الفتاوٰی میں مبسوط کے حوالے سے ہے کہ "الربا ھوالفضل الخالی عن العوض المشروط فی البیع"یعنی ربا بدل سے خالی سے اس اضافی کو کہتے ہیں جو بیع کرتے وقت معیّن کر لیا جائے۔
(وقار الفتاوٰی :ج۱،ص۲۲۶،بزم وقار الدین)
لہٰذا مذکورہ نیا پریمیم پرائز بونڈجائز نہیں ہے ، کیونکہ اس پر سرمایہ کاروں کو انعامات کے ساتھ ششماہی بنیادوں پر منافع بھی ملے گااور ششماہی بنیادوں پر منافع دینا خالص سود اور حرام ہے
واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ اعلم