پرائز بانڈ کا حکم
پرائز بانڈ کا حکم
السلام علیکم! مفتی صاحب مہربانی فرما کے پرائز بونڈ کے بارے میں آگاہی فراہم کر دیں کہ پرائز بونڈ کا لینا اور اس پر انعام جو نکلتا ہے اس کا وصول کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ اگر اس حوالے سے کوئی فتوی موجود ہے تو مجھے راہنمائی کے لیے بھیج دیں۔بڑی مہربانی ہوگی۔
(محمد نعیم اقبال)
الجواب بعون الملك الوهاب
مفتی وقار الدین امجدی رضوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:" پچاس روپے، سو روپے، پانچ سو روپے یا ایک ہزار روپے کے پرائز بانڈز اور ان پر انعام لینا جائز ہے"۔
حوالہ: وقار الفتاوى، جلد اول، حلال کا بیان، صفحہ 226، بزم وقار الدین کراچی۔