قادیانی سے میل جول اور اسے ملازمت پہ رکھنا کیسا؟
قادیانی سے میل جول اور اسے ملازمت پہ رکھنا کیسا؟
الجواب بعون الملك الوهاب
(1): مرزا غلام احمدقادیانی اور ان کے متبعین باتفاق علمائے عرب وعجم کافر، مرتد اور بد دین ہیں۔ ان سے میل جول ان سے سلام وکلام، انہیں پاس بٹھانا، ان کے پاس بیٹھنا، بیمار ہوں تو ان کی عیادت کرنا، مریں تو کفن دفن ونمازجنازہ میں شریک ہونا سب ناجائز وحرام ہے۔
کافر ومرتد کے ساتھ کام کرنے یا ان سے کام لینے میں دینی نقصان ہو یا اس کے دینِ باطل کی مدد ہوتی ہو تو اس کے ساتھ کام کرنا یا اس سے کام لینا ناجائز ہے۔ اور اگر دینی نقصان نہ ہو تو جائز ہے۔ حوالہ: فتاوى بحر العلوم، کتاب السیر، احکام مرتدین کا بیان، صفحہ 282، 308، 330، شبیر برادر لاہور۔
لہذا سہیل صاحب کو چاہیے کہ وہ قادیانی شخص سے اپنا میل جول بقدر ضرورت رکھیں، بغیر ضرورت کے میل جول رکھنا ناجائز ہے۔
(2): وہابی، شیعہ، دیوبندی بد مذہب ہیں۔ ا ہل کتاب(عیسائی، یہودی) اور بد مذہبوں سے سلام کرنا اور لینا جائز نہیں ہے۔