قبلہ اول کی طرف پاؤں کرنا کیسا ہے؟

09/06/2016 AZT-22390

قبلہ اول کی طرف پاؤں کرنا کیسا ہے؟


السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ میرا نیا کمرہ بنا ہے اس میں داخلے کے تین دروازے ہیں لیکن صورتحال کچھ یوں ہے کہ میرا پلنگ(بیڈ) کہیں سیٹ نہیں ہورہا سوائے اس صورت کے کہ میرے پاؤں قبلہ اول جو کہ منسوخ ہوچکا ہے اس طرف ہوجائیں۔ توکیا ایسا کرنا گناہ ہوگا؟ (سید جازب)

الجواب بعون الملك الوهاب

صرف بیت  اللہ شریف کی طرف پاؤں کرنا مکروہ وممنوع ہے۔ حوالہ: رد المحتار، کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ المریض،  جلد 2، صفحہ 99، دار الفکر بیروت۔

اس کے علاوہ تمام جہتوں کی طرف پاؤں کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ہاں مگر ادب کا تقاضیٰ یہ ہے کہ اور مقدس جگہوں کی طرف بلا حرج پاؤں نہ ہوں تو یہ اولیٰ ہے۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء