رشوت کی تعریف(متفرقات)
رشوت کی تعریف(متفرقات)
رشوت کیا ہے؟ (نعمان)
الجواب بعون الملك الوهاب
علامہ جرجانی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں: الرشوة: ما يعطى؛ لإبطال حق، أو لإحقاق باطل. ترجمہ: حق کو باطل کرنے یا باطل کو ثابت کرنے کیلئے جو چیز دی جائے وہ رشوت ہے۔ حوالہ: التعریفات للجرجانی، باب الراء، صفحہ 111، دار الکتب العلمیہ کراچی۔
نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا : «لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الرَّاشِي وَالْمُرْتَشِي». ترجمہ: رشوت دينے اور لینے والے پر اللہ تعالی کی لعنت ہے۔ حوالہ: سنن ابن ماجہ، کتاب الاحکام، حدیث(2313)، جلد 2، صفحہ 775، دار احیاء الکتب العربیہ بیروت۔